محسن نقوی کی ڈیڈ لائن: علیمہ خان نے پارٹی رہنماؤں کے فون اٹھانے بند کردئے، بشریٰ بی بی سے مشاورت کا فیصلہ – Pakistan

وزیر داخلہ محسن نقوی کے چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے رابطے کے بعد وزیر اعلیٰ ہاؤس خیبرپختونخوا میں ہونے والے پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کی اندورنی کہانی سامنے آگئی ہے۔

وزیرداخلہ کی دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے سےقبل سابق صدر عارف علوی اور علی امین گنڈاپور کی علیمہ خان سے ٹیلی فونک رابطے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے۔ علیمہ خان نے نہ تو عارف علوی کا فون اٹھایا اور نہ ہی علی امین گنڈاپور کا فون اٹھا رہی ہیں۔

جس کے بعد وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں کا اجلاس 9 بجے طلب کرلیا گیا ہے، جس میں بشریٰ بی بی سے مشاورت کی جائے گی۔

سابق صدر عارف علوی نے چئیرمین بیرسٹر گوہر کو پشاور پہنچنے کی درخواست کی ہے۔

Rostock IMG jobs saved – The Lahore Times

تخت بھائی، موٹر سائیکل اور موٹر کار میں‌ خوفناک تصادم ، خاتون جاں‌بحق –

Prince Harry’s Ex Chelsy Davy Issues Major Statement Amid Meghan Markle’s Social Media Return

Leave a Comment