ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ حکومت سے ہونے والے مذاکرات میںمثبت پیش رفت کی امید ہے ۔
پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے واضح کیا ہے کہ ہم مذاکرات پاکستان کے لئے کررہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے سامنے اپنے مطالبات کھل کر سامنے رکھیں گے جو بھی فیصلہ ہو گا بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مرضی سے ہی ہوگا ۔
وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے مطالبات مانے گئے تو معاملات خوش اسلوبی کے ساتھ ہوں گے ۔
Leave a Comment