تیونس میں پناہ گزینوں کی کشتیوں کا ایک اور بدترین حادثہ، 27 افراد ہلاک


TUNIS:

تیونس میں مہاجرین کی دو کشتیاں بدترین حادثے کا شکار ہوئیں، جس کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں افراد کو بچالیا گیا۔

غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق تیونس کے نیشنل گارڈز نے بیان میں کہا کہ کوسٹ گارڈز نے بحیرہ روم دو کشتیوں کے ڈوبنے کےبعد 27 لاشیں نکال لی ہیں جو افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کی ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ کشتیوں کو حادثہ ایسفیکس شہر کے قریب سمندر میں پیش آیا جہاں سے اکثر افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے پناہ گزین یورپی ممالک میں داخل ہونے کے لیے روانہ ہوتے ہیں۔

تیونس کے نیشنل گارڈز نے کہا کہ کوسٹ گارڈز نے اسفیکس میں کشتیوں کے حادثے میں ڈوبنے والوں میں سے 87 افراد کو بچالیا ہے۔

قبل ازیں تیونس کے کوسٹ گارڈز نے گزشتہ ماہ دو مختلف حادثات میں ڈوبنے والے 30 افراد کی لاشیں نکال لی تھیں، جن کی کشتیاں یورپ جاتے ہوئے ڈوب گئی تھیں۔

تیونس کو غیرمتوقع پناہ گزینوں کے بحران کا سامنا رہتا ہے کیونکہ افریقی ممالک سے غیرقانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کرنے والے افراد نے لیبیا کے بجائے تیونس کو اپنی روانگی کے مقام کے طور پر چن لیا، اور اسی استے باہر جانے کی کوشش کرتے ہیں۔

Related News

Rostock IMG jobs saved – The Lahore Times

تخت بھائی، موٹر سائیکل اور موٹر کار میں‌ خوفناک تصادم ، خاتون جاں‌بحق –

Prince Harry’s Ex Chelsy Davy Issues Major Statement Amid Meghan Markle’s Social Media Return

Leave a Comment