امریکہ میں گاڑی ہجوم پر چڑھادی گئی، 10افراد ہلاک، 30زخمی

ویب ڈیسک: امریکہ میں کارسوار نے گاڑی ہجوم پر چڑھادی جس کے نتیجے میں کم از کم 10افراد ہلاک جبکہ30زخمی ہوگئے۔
شہری حکومت کے مطابق واقعہ نیواورلینز کی بربن اسٹریٹ میں پیش آیا جہاں تیز رفتار گاڑی ہجوم پر چڑھ دوڑی۔
عینی شاہدین کے مطابق کار سوار نے گاڑی ہجوم پر چڑھانے کے بعد گاڑی سے اتر کر فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے،جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں کا سوار ہلاک ہوگیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق جس مقام پر یہ حادثہ پیش آیا وہاں لوگ سال نو کا جشن منانے کے لیے جمع تھے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں حادثے کے مقام پر زخمی اور ہلاک افراد کو دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ایک ویڈیو میں پولیس کو گاڑی پر فائرنگ کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

Related News

Rostock IMG jobs saved – The Lahore Times

تخت بھائی، موٹر سائیکل اور موٹر کار میں‌ خوفناک تصادم ، خاتون جاں‌بحق –

Prince Harry’s Ex Chelsy Davy Issues Major Statement Amid Meghan Markle’s Social Media Return

Leave a Comment