کراچی، پاراچنار کے حق میں دھرنے کیخلاف پولیس کا دھاوا، صورتحال کشیدہ –

ویب ڈیسک: کراچی میں پاراچنار کے حق میں دھرنے کیخلاف کریک ڈاون کر دیا گیا، اس دوران جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں جس کے بعد علاقے میں صورتحال کشیدہ ہو گئے۔
مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے کراچی کے مختلف مقامات پر پاراچنار کے عوام سے اطہار یکجہتی کے لئے دھرنے جاری ہیں، اس دوران دھرنے پر کریک ڈاون کر دیا گیا، اس دوران نمائش چورنگی پر پاراچنار کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے دیے جانے والے دھرنے کے دوران صورتحال کشیدہ ہوگئی، پولیس نے دھرنا ختم کرانے کے لیے مظاہرین پر دھاوا بول دیا جس کے باعث پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں جاری ہیں۔
اس صورتحال میں مشتعل مظاہرین نے 4 موٹرسائیکلوں کو آگ لگا دی جبکہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی۔ کراچی میں دھرنا آج 8 ویں روز بھی جاری ہے، جبکہ پولیس اپنی رٹ برقرار رکھنے میں قطعی ناکام رہی، نمائش چورنگی پر صورتحال اس وقت کشیدہ ہوگئی جب پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے آگئے۔
ادھر رضویہ سوسائٹی میں بھی پولیس نے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران شیلنگ کی، جس سے حالات انتہائی کشدہ ہو گئے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہر میں دھرنے کی آڑ میں متعدد موٹر سائیکلیں جلانے پر نوٹس لیا ہے۔
یاد رہے کہ کراچی میں پاراچنار کے حق میں دھرنے کیخلاف کریک ڈاون کر دیا گیا، اس دوران جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں جس کے بعد علاقے میں صورتحال کشیدہ ہو گئے۔

Related News

Rostock IMG jobs saved – The Lahore Times

تخت بھائی، موٹر سائیکل اور موٹر کار میں‌ خوفناک تصادم ، خاتون جاں‌بحق –

Prince Harry’s Ex Chelsy Davy Issues Major Statement Amid Meghan Markle’s Social Media Return

Leave a Comment