ویب ڈیسک: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے سال نو کے آغاز پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے قوم کے نام پیغام میں کہا کہ 2025 کے آغاز پر مستحکم وخوشحال مستقبل کا عزم کرتے ہیں، نئے سال کا سورج ترقی وخوشحالی کی نوید لےکرطلوع ہو، نیا سال پوری قوم کو مبارک ہو۔
نئے سال کی آمد پر اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ دعا ہے نئے سال کا سورج پاکستان کیلئے ترقی اور خوشحالی کی نوید لے کر طلوع ہو، ہم 2025 کے آغاز پر مستحکم وخوشحال مستقبل کا عزم کرتے ہیں۔
شہبازشریف نے کہا کہ آئیں وعدہ کریں کہ پاکستان کی حفاظت اور تعمیر و ترقی میں اپنا خون پسینہ ایک کر دیں گے، اللہ سے دعا ہے 2025 کا سورج ترقی وخوشحالی کی نوید لےکرطلوع ہو، دعا ہے نئے سال میں ہم انفرادی اور اجتماعی غلطیوں کو سدھار کر نئی شروعات کریں۔
انہوں نے کہا کہ 2024 میں دنیا کو معاشی،سیاسی اور امن و امان کے بحرانوں کا سامنا رہا، دعا ہے نئےسال میں ان بحرانوں پر قابو پانے کے لیے مثبت پیش رفت ہو۔ معیشت کو خود انحصاری کی پٹری پر ڈال چکے ہیں، آج کے دن ہم ایک مستحکم ،روشن اور خوشحال مستقبل کا عزم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2024 کا سال فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے حوالے سے بدترین سال رہا۔ امید ہے 2025 میں فلسطین اور مقبوضہ کشمیر اپنی آزادی کی جدوجہد میں کامیاب ہوں۔
Leave a Comment