کرم میں امن معاہدہ طے پا گیا،فریقین نے دستخط کردیئے

ویب ڈیسک: کرم میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لئے امن معاہدے طے پا گیاجس پر دونوں فریقین نے دستخط کردیئے ۔
ضلع کوہاٹ میں کرم کی صورتحال پر 3ہفتے سے جاری گرینڈ جرگہ فریقین کی جانب سے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد ختم ہو گیا ۔
فریقین کی جانب سے 45,45ارکان نے کمشنر کوہاٹ کی نگرانی میں معاہدہ پر دستخط کیے، معاہدے کے تحت دونوں فریقین قیام امن کے لیے حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں گے۔
کرم امن جرگہ کے معاہدہ کے مطابق فریقین کرم میں نجی بنکرز ختم اور اسلحہ جمع کرنے کے پابند ہوں گے، قیام امن کے بعد حکومت کرم کو جانے والے راستوں کو کھول دے گی۔
حکومت399ارکان پر مشتمل خصوصی فورس بھی قائم کرے گی جو کرم کے راستوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنائے گی، کرم امن معاہدے کا باقاعدہ اعلان گورنر ہاس پشاور میں ہوگا، فریقین ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کیے جانے والے فیصلوں کے پابند ہوں گے۔
اس موقع پر جرگہ ممبر ملک ثواب خان نے بتایا کہ امن معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں، فریقین 14نکات پر مشتمل معاہدے پر متفق ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فریقین اپیکس کمیٹی کے فیصلے پر عملدرآمد کے پابند ہوں گے، معاملات طے ہوگئے اور تحفظات دور ہوگئے ہیں۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ امن معاہدے پر ایک فریق پہلے ہی دستخط کر چکا تھا اور اب دوسرے فریق نے دستخط کیے ہیں۔
واضح رہے کہ ضلع کرم میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لئے گزشتہ کئی روز سے جرگہ کے انعقاد کا سلسلہ جاری تھا جس میں فریقین کے درمیان کئی نکات پر اتفاق رائے کے باوجود معاہدے میں تاخیر ہورہی تھی ۔

Related News

Rostock IMG jobs saved – The Lahore Times

تخت بھائی، موٹر سائیکل اور موٹر کار میں‌ خوفناک تصادم ، خاتون جاں‌بحق –

Prince Harry’s Ex Chelsy Davy Issues Major Statement Amid Meghan Markle’s Social Media Return

Leave a Comment