پی ٹی آئی کی حکومت کے ساتھ مذاکراتی بیٹھک سے پہلے عمران خان سے حتمی مشاورت – Pakistan

حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیاں آج ایک بار پھر سر جوڑ رہی ہیں، لیکن حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کو دوسرا راؤنڈ شروع کرنے سے قبل پی ٹی آئی نے عمران خان سے مشاورت کی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے امید ظاہر کی کہ نیا سال اچھی تبدیلیاں لائے گا۔

رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے رکن سلمان اکرم راجہ نے عمران خان سے ملاقات کی، اس موقع پر بیرسٹر علی ظفر بھی موجود تھے، ملاقات میں حکومت سے مذاکرات سے قبل ممکنہ حتمی مشاورت کی گئی۔

ملاقات کے بعد سلمان اکرم راجہ اور بیرسٹر علی ظفر اڈیالہ جیل سے واپس اسلام آباد روانہ ہو گئے۔

مذاکرات میں کھلے دل سے بیٹھنا چاہیے، ساتھ بیٹھیں گے تو ساری باتیں ہوگی، کوشش کی جائے تو جلد حل نکل سکتا ہے۔

حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس کا وقت تبدیل کیا گیا تھا، اجلاس اب آج دن ساڑھے 11 بجے کے بجائے سہہ پہر ساڑھے 3 بجے ہوگا۔

قومی اسمبلی کے ترجمان نے مزید بتایا کہ اجلاس کے وقت میں تبدیلی اراکین کی درخواست پر کی گئی، اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے کانسٹیٹیوشن کمیٹی روم میں منعقد ہوگا۔

واضح رہے کہ 23 دسمبر کو پی ٹی آئی اور حکومتی کمیٹیوں کے درمیان اسپیکر ہاؤس میں ہونے والی پہلی ملاقات میں مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا تھا جب کہ وزیراعظم نے ملک کے وسیع تر مفاد کے لیے مذاکرات میں مثبت پیش رفت کی امید کا اظہار کیا تھا۔

پی ٹی آئی کا مشاورت کے بعد 2 مطالبات حکومت کے سامنے رکھنے کا فیصلہ

عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کیلیے کمیٹی میں دو مزید نام شامل کردیے

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذکرات پر جاوید لطیف کا ردعمل آگیا

حکومتی کمیٹی میں نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، سینیٹر عرفان صدیقی، رانا ثنااللہ، نوید قمر ، راجا پرویز اشرف اور فاروق ستار، جب کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اسد قیصر، اعجاز چوہدری، حامد رضا اور علامہ راجا ناصر عباس شامل تھے۔

اس میٹنگ کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے لیے قائم کمیٹی میں اعجاز الحق اور خالدمگسی کو بھی شامل کرلیا تھا۔

وزیر اعظم نے مذاکراتی عمل میں مثبت پیش رفت کی امید ظاہر ہوئے کہا تھا ملک کی وسیع تر مفاد کے لیے مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوگی۔

Related News

Rostock IMG jobs saved – The Lahore Times

تخت بھائی، موٹر سائیکل اور موٹر کار میں‌ خوفناک تصادم ، خاتون جاں‌بحق –

Prince Harry’s Ex Chelsy Davy Issues Major Statement Amid Meghan Markle’s Social Media Return

Leave a Comment