ویب ڈیسک: ناروا لوڈشیڈنگ پر کوہاٹ کے عوام کا پارہ ہائی ہو گیا، پیسکو دفتر کو تالے لگا دیئے گئے، علاقہ مکینوں نے مسئلہ حل نہ ہونے پر گریڈ سٹیشنز کوتالے لگانے کی دھکمی دیدی۔
ناروا لوڈشیڈنگ پر کوہاٹ کے عوام کا پارہ ہائی ہو گیا، سابق ضلع ناظم نے اس موقع پر پیسکو دفتر کو تالے لگا دئے، اور کہا کہ اگر لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی گئی، تو اگلے مرحلے میں گریڈ سٹیشنز کو تالے لگائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پیسکو حکام کا کوہاٹ کے عوام کیساتھ رویہ ناقابلِ برداشت ہے ، بس اب بہت ہو چکا، اور لوڈ شیڈنگ برداشت نہیں کریں گے۔ گرمیوں میں شارٹ فال کا بہانہ بنایا جاتا ہے، لیکن اب تو سردیوں میں بھی ہفتوں بجلی غائب رہتی ہے ۔
سابق ضلع ناظم کا کہنا تھا کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے گھروں، مساجد میں پینے اور وضو کا پانی تک ناپید ہو چکا ہے۔
Leave a Comment