لاہور میں سڑکیں بند، سلمان راجہ کی قیادت میں بتی چوک پر مظاہرے کا اعلان – Pakistan

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) احتجاج کے پیش نظر لاہور کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کردیے گئے، جس کے باعث شہریوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ لاہور لٹن روڈ پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم ہوا، جس کے بعد متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں گرفتاریاں، راستے بند، پی ٹی آئی کے قافلے روانہ

راوی پل، پرانا راوی پل، سگیاں راوی پل، ایسٹرن بائی پاس اور بابوصابو مکمل ان اور آؤٹ کے لیے بند ہیں، ٹھوکر نیاز بیگ سے ملتان روڈ پر ٹریفک آ اور جا سکتی ہے، رائے ونڈ روڈ، فیروز پور روز، گجومتہ ٹریفک کے لیے کھلے ہیں۔

ترجمان ٹریفک پولیس لاہور شہر کے اندر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔

پنجاب میں 3 دن اور بلوچستان میں 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی جس کے باعث ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی عائد کردی گئی۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں بس اڈوں کو بھی بند کردیا گیا، راستے بند ہونے کے باعث ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کا رش بڑھ گیا، رش کے پیش نظر ریلوے انتظامیہ نے لاہور سے راولپنڈی کیلئے اضافی ٹرینیں بھی چلائی گئیں۔

Related News

Rostock IMG jobs saved – The Lahore Times

تخت بھائی، موٹر سائیکل اور موٹر کار میں‌ خوفناک تصادم ، خاتون جاں‌بحق –

Prince Harry’s Ex Chelsy Davy Issues Major Statement Amid Meghan Markle’s Social Media Return

Leave a Comment