ویب ڈیسک: صوابی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ صوابی خاص مقبرے کے قریب پیش آیا جہاں دیرینہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ کرکے عمر حیات نامی شخص کو موت کے گھا ٹ اتار دیاگیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر اپنی نگرانی میں نعش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ۔
فائرنگ کرنے والا ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔
Leave a Comment