ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کرلیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی نے پارٹی قیادت سے مشاورت اور بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے مطالبات کی فہرست بنائی ہے ۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے صرف دو مطالبات رکھے ہیں جس میں پہلا مطالبہ تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی اور دوسرا مطالبہ 9مئی اور26نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ کل کے مذاکراتی اجلاس میں پی ٹی آئی کے تمام کمیٹی اراکین شرکت کریں گے۔
یاد رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان 23 دسمبر کو قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی ثالثی میں ہوئے تھے اور دونوں فریقین کی جانب سے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔
بعد ازاں پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان 2 جنوری کو مذاکرات کا دوسرا دور شیڈول کیا گیا تھا۔
Leave a Comment