ویب ڈیسک: تخت بھائی میں موٹر سائیکل اور موٹر کار میں خوفناک تصادم ہوا ہے، جس کے نتیجے میں خاتون جاںبحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے. یہ واقعہ سلیم خان روڈ پر پیش آیا.
حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار خاتون مسماة( ب) جاںبحق جبکہ دوسری ساتھی خاتون (پ) اور موٹر سائیکل چلانے والا جمعہ خان شدید زخمی ہوگئے، جبکہ علی نامی موٹر کار ڈرائیور بھی شدید زخمی ہوا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ، جس نے زخمیوں کو علاج معالجے اور جاں بحق ہونے والی خاتون کی نعش کو پورسٹمارٹم کے لیے ایم ایم سی مردان منتقل کر دیا ۔ ساڑوشاہ پولیس نے موٹر سائیکل اور موٹر کار اپنی تحویل میں لے کر واقعے کی تفتیش شروع کردی ۔
یاد رہے کہ تخت بھائی میں موٹر سائیکل اور موٹر کار میں خوفناک تصادم ہوا ہے، جس کے نتیجے میں خاتون جاںبحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے. یہ واقعہ سلیم خان روڈ پر پیش آیا.
Leave a Comment