ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ بشریٰ بی بی ورکرز کے شانہ بشانہ اور بانی تحریک انصاف کے دیئے گئے اہداف کے حصول کے لیے اسلام آباد جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی پشاور سے نکلنے والے تحریک انصاف کے سب سے بڑے قافلے کا حصہ ہیں، انہوں نے احتجاجی جلسے میں بھرپور شرکت کا عندیہ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ورکرز کو اس وقت اکیلا نہیں چھوڑا جا سکتا، انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم ورکرز سے ان کی فیملی کی شمولیت کی توقع رکھتے ہیں تو بانی پی ٹی آئی کی فیملی سب سے پہلے اس مارچ کا حصہ ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی ورکرز کے شانہ بشانہ اور بانی تحریک انصاف کے دیئے گئے اہداف کے حصول کے لیے اسلام آباد جا رہی ہیں۔
Leave a Comment