بشرٰی بی بی پارٹی قیادت سے ناراض، اجلاس میں شریک نہیں ہوئیں – Pakistan

سابق وزیرِاعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پارٹی قیادت سے ناراض ہیں۔ سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئیں۔

پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پارٹی قیادت سے ناراض ہیں اور اسی لیے انہوں نے بلائے جانے کے باجود پارٹی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاجی کارکنوں پر مبینہ فائرنگ اور کارکنوں کی گرفتاری کے دوران ہونے والی ہنگامہ آرائی کے بعد بشریٰ بی بی اور وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کسی طرح بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

Related News

Rostock IMG jobs saved – The Lahore Times

تخت بھائی، موٹر سائیکل اور موٹر کار میں‌ خوفناک تصادم ، خاتون جاں‌بحق –

Prince Harry’s Ex Chelsy Davy Issues Major Statement Amid Meghan Markle’s Social Media Return

Leave a Comment