اسلام آباد میں کنٹینرز میں آگ لگ گئی – Pakistan

اسلام آباد میں تھانہ کہنہ کے نزدیک کنٹینرز میں آگ لگ گئی۔ کنٹینرز ممکنہ طور پر احتجاج کو روکنے کیلئے رکھے گئے تھے۔

آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی،ریسکیو ٹیمیں آگ بھجانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ کنٹینرز میں آگ ویلڈنگ کے دوران لگی تھی۔ ا

سلام آباد فائر اینڈ ریسکیو کی ٹیموں نے آگ بجھادی۔ پوچھے جانے پر ریسکیو حکام نے بتایا کہ آگ لگنے سے کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں احتجاج سے روکنے کے لیے حکومت نے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ کنٹینرز لگاکر سڑکیں بند کردی گئی ہیں۔ انٹرنیٹ سروس کی بندش کے ذریعے بھی رابطے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
۔۔۔۔۔

Related News

Rostock IMG jobs saved – The Lahore Times

تخت بھائی، موٹر سائیکل اور موٹر کار میں‌ خوفناک تصادم ، خاتون جاں‌بحق –

Prince Harry’s Ex Chelsy Davy Issues Major Statement Amid Meghan Markle’s Social Media Return

Leave a Comment