اسلام آباد میں سڑکیں آج کھولنے کا اعلان، اسکولوں کی چھٹی پر ابہام – Pakistan

اسلام اباد میں پی ٹی آئی کے مظاہرین کو بلو ایریا اور دیگر مقامات سے باہر نکالنے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا کہ دارالحکومت میں سڑکیں فوری طور پر کھولی جا رہی ہیں اور بدھ کی صبح تک سڑکیں کھول دی جائیں گی۔

رات گئے پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد میں سکولز بھی بدھ کے روز کھول دیے جائیں گے تاہم جب صحافیوں نے انہیں یاد دلایا کہ اسکولوں کی چھٹی کا اعلان ہو چکا ہے تو وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسکول جمعرات سے کھلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ
میٹروبس بھی بدھ کو کھل جائےگی،انٹرنیٹ بھی کھول دیں گے،

اسلام اباد کو خالی کرانے پر رینجرز کے کردار کی تعریف کی۔

بشری بی بی اور علی امین گنڈا پور کے حوالے سے سوال کے جواب میں محسن نقوی نے کہا کہ وہ فی الحال تو فرار ہیں۔ وزیر داخلہ سے پوچھا گیا تھا کہ کیا بشری بی بی اور علی امین گنڈاپور کو گرفتار کیا گیا ہے۔

محسن نقوی نے ان دونوں کے تعاقب سے متعلق سوالات کا جواب دینے سے انکار کیا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے جو مظاہرین گرفتار ہوئے ہیں ان کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔

Related News

Rostock IMG jobs saved – The Lahore Times

تخت بھائی، موٹر سائیکل اور موٹر کار میں‌ خوفناک تصادم ، خاتون جاں‌بحق –

Prince Harry’s Ex Chelsy Davy Issues Major Statement Amid Meghan Markle’s Social Media Return

Leave a Comment